ایک پاکستانی کی التجا، خدارا اب حکومت پاکستان رحم کرے۔


اسلام علیکم ورحمتہ اللہ 
محترم وزیر اعظم عمران خان صاحب
 اور محترمہ آمنہ بلوچ صاحبہ ۔
میں محمدعلی شاہ۔ دو دہائیوں سے ملائیشیا میں مقیم ہوں اور یہاں کے کچھ اہم مسائل سے واقف ہوں جو آپکے گوشگذار کرنا چاہتا ہوں ۔
1۔ ہمارے جتنے بھی پاکستانی یہاں رہتے ہیں چاہے وہ کاروباری طبقہ ہو یا ملازم پیشہ۔ ہر ایک کی حق تلفی ہوتی ہے چاہے وہ امیگریشن آفس ہو یا تھانہ وغیرہ۔ تو اس کے تدارک کے لئے کوئ ایسی کمیٹی یا تنظیم تشکیل دی جائے جسکو ایک عام پاکستانی کو پہنچنے کےلئے کسی سہارے کی ضرورت نہ ہو۔ 

2۔ امیگریشن کے چھاپے کے دوران قانونی اور غیر قانونی دونوں کو ہتھکڑی لگائی جاتی ہے جو کہ سراسر نا انصافی اور ظلم ہے۔ اس دوران گالم گلوچ اور نازیبا الفاظ اور مار پیٹ ایک عام سی بات ہے۔ جسکے تدارک کے لئے آپ سفارتی سطح پر اپنے اختیارات کو بروئے کار لا کر ٹھوس آواز اٹھائیں۔

3۔ جو بڑے کاروباری حضرات ہیں انکو حکومتی ٹیکس کے ساتھ ساتھ حکام بالا کی جیبیں بھی گرم کرنی پڑتی ہے۔ جس میں سر فہرست کاروباری لائسنس کے اجراء میں مشکلات وغیرہ شامل ہیں ۔

4۔ نیلائ 3 میں ہمارے کافی سارے پاکستانی مخیر کاروباری حضرات رہتے ہیں جنکی دو ڈیپارٹمنٹ نے زندگی اجیرن کردی ہے۔ ایک MPN ( MAJLIS PERBANDARAN NILAI) جن کا کام لائسنس کا اجراء ہے باوجود اسکے کہ کوائف پورے ہوں پھر بھی لائسنس نہی دیتے اور چھاپے کے دوران دکان سے لاکھوں رنگٹ کا مال لیجاتے ہیں اور جب آپ جرمانہ ادا کرتے ہو تو مال بھی آدھے سے کم ملتا ہے۔ لہذا میری استدعا ہے کہ اس ڈیپارٹمنٹ کی حکام بالا سے شکایت کی جائے۔ اور دوسرا امیگریشن ۔ باوجود اسکے کہ ویزہ صحیح ہو لیکن پھر بھی آپکو لیکر جاتے ہیں اور آپکے نوکروں کے سامنے آپکو ذلیل کرتے ہیں۔ 

امید ہے آپ اس بارے میں سوچیں گیں بھی اور اقدام بھی کرینگیں۔
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post