پریس ریلز برائے قومی اخبارات وجرائد پاکستان، تنظیم انسانیت ملائشیا

پریس ریلز برائے قومی اخبارات وجرائد پاکستان

مورخہ
19/5/2020

کوالالمپور ( انسانیت نیوز) 

تنظیم انسانیت ملائشیا کے مرکزی چیف آرگنائزر حاجی علی  ڈپٹی چیف آرگنائزر 
عرفان شفیق اور
 مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامران خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں 
ملائشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کی طرف حکومت پاکستان اور پاکستانی ہائی کمشنر
 محترمہ آمنہ بلوچ صاحبہ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے ملائشیا میں
 مقیم کاروباری اور مزدور طبقہ اس وقت امیگریشن کے چھاپوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے..!!
 
امیگریشن چھاپوں کے دروان قانونی افراد کو بھی ہتکڑی لگوا کر لے جاتی ہے...
پاکستانی سفارت خانہ اس  حوالے سے ملائشین امیگریشن حکام سے بات کرکے اسکی روک تھام کو یقینی بنائے..!! 

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ 

دوسرا اھم  مسئلہ
 ایجنٹ مافیا کا ہے وہ پاکستانی ایجنٹ جو ھم وطنوں سے ورک پرمٹ لگوانے اور ویزہ رینیو کے بہانے پیسے اور پاسپورٹ لینے کے بعد ویزہ نہیں لگواتے اور پھر پیسہ اور پاسپورٹ بھی واپس نہیں کرتے..

جس کی وجہ سے پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد غیر قانونی ہو جاتی ہے ..!

پاکستانی سفارت خانے میں ان ایجنٹوں کے خلاف درخواستیں دی جاتی ہیں مگر 
ابھی تک انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی.  ڈی جی ایف آئی اے سے ھماری اپیل ہے ان ایجنٹوں کے خلاف موثر کاروائ کی جائے..

انہوں 
نے کہا کہ کاروباری حضرات جن کے پاس کاروباری لائسنس ہے  اس کے باوجود ان پر (MPN) ادارہ
 حسکا کام لائسنس کا اجرا ہے وہ چھاپے مارتا ہے اور سامان ضبط کرنے سمیت بھاری جرمانے بھی عائد کیے جاتے ہیں اور جن کے کوائف پورے ہوں انکو لائسنس نہیں دیے جاتے ...

رہنماوں نے حکومت پاکستان اور پاکستانی سفارت خانے سے اپیل کی کہ ان مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں..

شعبہ اطلاعات ونشریات
تنظیم انسانیت ملائشیا
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post