وہ روتا، منتیں کرتا رہا ماں کا جنازہ کے پی سے لائیو دکھایا مگر آہ اسے ٹکٹ نہ ملنے کے سبب آخری دیدار بھی نہ کرسکا ۔۔۔
چچا جان !
کیا بتاؤں
بے چارے مزدور
دو دو ماہ سے اپنی باری کے منتظر ہیں...
منتیں کرتے ہیں
ہاتھ جوڑتے ہیں
راشن اور خرچے کے لئے مجبور بے بس ہیں
خروج لگے ہوئے ہیں
نوکریاں ختم ہیں...
کچھ شدید بیمار اور یہاں کا علاج برداشت کرنے کے قابل نہیں
جیب میں ایک روپیہ نہیں کمپنی نے فارغ کر دیا ہے اور ترس رہے ہیں کہ کسی طرح پہنچ جائیں پاکستان...
ایک بیچارا مجبور اپنی ماں کی بیماری کا بتا بتا کر کہتا رہا کہ مجھے بھیج دیں
نہ بھیجا گیا
آخر ماں کی ڈیتھ ہو گئ لائیو ویڈیو دکھا کر منت کی گئ کہ یہ دیکھ لیں جنازہ ،مر گئ ماں پھر کہیں یہاں سے جانے کا بندوبست ہوا...
ایک بڑی تعداد واقعی بہت مصیبت میں ہے ان کی حالت پر شدید دکھ اور تکلیف ہے جبکہ ایک اچھی خاصی تعداد کوئی مسئلہ نہ ہونے پر بھی بس یونہی جانا ہے چھٹی لی ہوئی ہے فلاں ہے یہاں فارغ ہیں گھر سے ہو آئیں ان بنیادوں پر سفارش کروا کر ٹکٹ لے لیتے ہیں حد درجہ نالائقی نا اہلی اور سفارش ہے پاکستان سے آنے والی کالز کے ذریعہ دباو ڈال کر ٹکٹ لئے جا رہے ہیں اور انصاف والو کی حکومت میں بے انصافی کے ریکارڈ قائم کئے جا رہے ہیں۔۔
یہاں کے متمول پاکستانی لوگوں سے ہی راشن لے کر یہاں کے دس ہزار افراد کو پہنچایا گیاہے کوئ خصوصی فنڈ کوئی خصوصی پلیٹ فارم کچھ نہیں بنایا گیا... جو جو اپنی ذاتی حیثیت میں کچھ اچھا کر پا رہا ہے کر رہا ہے ورنہ کوئی میرٹ کا طریقہ کار نہیں.لوگ بے یارو مددگار ہیں اور اس وقت کو رو رہے ہیں جب انہوں نے تبدیلی کے نام پر ووٹ نوٹ اور سپورٹ دی تھی۔۔۔!”
(ایک عرب ملک سے ایک بیٹی کا آنسووں اور آ ہوں بھرا میسج😭😭
بارالہہ کتنے پہر رہ گئی ہے رات!)
“خانہ بدوش”
(اپنے ان محسن اوور سیز بھائیوں کی مدد کریں ان کے حق میں بات کریں، کوئی پوسٹ، کوئی شئیر کسی کو ٹیگ ،کچھ بھی۔۔)
