کرنل ایک بہانا ہے، پاک فوج نشانہ ہے

یہ بات پہلے واضع کر دوں کہ کرنل کی اس جاہل بیوی کا دفاع ہمارا مقصد نہیں ہے۔ اس جاہل کو  قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی اپنی جہالت سے ملک دشمن عناصر کو دفاع و سلامتی کے ضامن ادارے کو بدنام کرنے کا موقع نہ دے۔ اور اگر کرنل صاحب، زوجہ کی گھٹیا حرکت کا دفاع کریں تو انہیں بھی شریک جرم جان کر قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ 
لیکن فوج کے ایک کرنل کی بیوی کی غلطی اور تنقید کا نشانہ ساری کی ساری فوج۔ اے جاہلِ مطلق قوم تیری بصیرت کو سلام۔
‏‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎فوجیوں کی وہ بیویاں اور مائیں بھی ہیں جو اپنے شوہروں اور بیٹوں کے بجاۓ خون آلود یونیفارم وصول کرتی ہیں۔ فرد واحد کی غلطی کو فرد واحد کی ہی رہنے دیں۔

ناجانے کتنے ہی کرنل ، برگیڈئیر، میجر، صوبیدار، حوالدار اور سپاہی اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر چکے اس وطن کے لیے ۔

‏ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں سیاست دان اپنے بچوں کی جاٸیداد کے بھی ذمہ دار نہیں۔ اور فوجی اپنی بیوی کے الفاظ کا بھی ذمہ دار ہے ۔

‏ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻣﺸﮑﻞ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﻥ ﺗﮭﮑﺎ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﺎﻡ " ﻓﻮﺟﯽ " ﮨﻮﻧﺎ ﮨﮯ . ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﻓﻮﺟﯽ ﺑﻦ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﺁﭘﮑﻮ ﻓﺮﺷﺘﮧ ﺑﻨﻨﺎ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ ﻭﺭﻧﮧ ﺁﭘﮑﮯ کسی بھی عمل ﭘﺮ ‎فتوی لگ سکتا ہے۔
ڈاکٹر کی بیوی کسی کا قتل کر دے تو پورے پاکستان کے ڈاکٹر اس واقعہ کے ذمہ دار نہیں، وکیل پولیس والوں کی وردیاں پھاڑ دیں یا گاڑیاں جلا دیں یا ہسپتال میں مریضوں کو مار دیں یا جج کو کمرے میں بند کر کے مار پیٹ کریں کچھ حرام خور پھر بھی انکے خلاف چپ رہتے ہیں۔
سیاستدانوں کے بیٹے سڑک پر ریس لگائیں شارخ جتوئی کی طرح کوئی وڈیرے سیاست دان کا بیٹا کسی کو قتل کر دے تو سیاستدان کے خلاف کھوتا بریانی خور چپ رہتے ہیں۔

‏ایک ‎کرنل کی بیوی  کی غلطی پر پاکستان دشمن عناصر  کے ساتھ مل کر پوری پاک فوج اور انکے خاندان پر بھونکنے والو تم شہید کرنل سہیل، شہید کیپٹن روح الله ، شہید کیپٹن بلال ظفر ، شہید میجر اسحاق اور لا تعداد شہیدء آفیسرز اور جوان کے گھر والوں کے روتے چہرے کیسے بھول گئے؟         
بات یہ نہیں کہ ہم کرنل کی بیوی کی بد زبانی کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔بات یہ کہ ہم ایک وطن کے محافظ ادارے کے ایک ممبر کی بیوی کی ایک حرکت پر پوری ادارے پر کیچڑ اچھالنے والوں سے ادارے کا دفاع کر رہے ہیں

نواز شریف نے اپنی ریلی کے دوران ایک بچے کو کچل دیا کھوتا بریانی کھانے والوں نے کبھی پوری پارٹی کو غلط نہیں کہا 
بلاول کے پروٹوکول پر ہسپتال نا پہنچ پانے پر ایک بچی جان سے گئی تھی کسی نے پوری پارٹی کو غلط نہیں کہا 
ڈاکٹر غریب کا علاج نہیں کرتا وہ ہسپتال کے باہر مر جاتا ایسے میں پورے ملک کے ڈاکٹروں بارے کوئی نہیں بولتا
یہ منافقت ہے 
دراصل کرنل ایک بہانہ ہے اور اصل ٹارگٹ پاک فوج ہیں کیونکہ کتورے کافی وقت سے ایسا کوئی بہانا تلاش کر رہے تھے
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post