پتالن جایا : جالن عثمان مارکیٹ کے قریب امیگریشن اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 200 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار۔ یہ ایریا پہلے سے ہی مومنٹ کنٹرول آرڈر کے تحت سخت نگرانی میں تھا۔
یہ بتایا گیا ہے کہ اس مارکیٹ میں بہت سے غیر ملکی بشمول انڈیا، پاکستان، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش، رہائش پزیر اور کام کرتے تھے۔
صبح 9 بجے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ جس میں پولیس اور امیگریشن کے ساتھ آرمی، وزارت صحت، پتالینگ جایا لوکل گورنمنٹ کے نمائندے، اور دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔
امیگریشن ڈائریکٹر داتوک خیرل کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی یہ اندازہ لگا چکے تھے کہ اس ایریا میں 200 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن آباد ہیں۔
گرفتار غیر ملکیوں میں زیادہ تر کے پاس کوئی شناخت نہیں تھی اور کچھ ایسے بھی تھے جو اوور سٹے ہو چکے تھے۔
امیگریشن ایکٹ 1959/63، 1963 پاسپورٹ ایکٹ 1966 اور مہاجرین ایکٹ 2007 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
داتوک خیرل نے واضع کیا ہے کہ تمام گرفتار غیر ملکیوں کو سزا مکمل ہونے پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔



