کوالالمپور: ایم ایم 2 ایچ ویزہ رکھنے والے غیر ملکیوں کے لیے حکومت نے 17 مئی کو اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں ملائشیا داخلے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔
شرائط درج ذیل ہیں۔
الف: اجازت صرف وزارت سیاحت و کلچر کے تحت شناخت کیے گیے افراد کو ہو گی۔
ب: تمام افراد کو مجوزہ امیگریشن قوانین کے تحت داخلے کی اجازت ہو گی۔
ج: ملائشیا آمد سے پہلے کرونا وائرس کا ٹیسٹ اور وائرس فری سرٹیفیکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔
د: داخلے کے وقت قرنطینہ کے اخراجات کا جمع کرانا بھی ضروری ہے۔
ایم ایم 2 ایچ ویزہ رکھنے والے حضرات حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہیلپ لائن سے معلومات لے سکتے ہیں۔
ویب سائٹ : www.jim.gov.my
امیگریشن کا آفیشل فیس بک پیج
اور ہاٹ لائن نمبر : 0388882010 پر رابطہ کریں
