شکریہ ملائشیا، جیلوں میں قید پاکستانی اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔


عید الفطر سے پہلے کیمپوں میں قید پاکستانیوں 
کو وطن واپس بھجوانے کے انتظامات کرنے پر پاکستان نے ملائشیئن حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمپوں میں قید 331 پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کے بہترین انتظامات کیے گیے ایسا تب ممکن ہوا جب پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ملائشیئن ہم منصب سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی درخوست کی تھی۔
دونون وزراء کے درمیان دو طرفہ قیدیوں کی واپسی پر بات چیت ہوئی۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے اور خصوصا عید الفطر سے پہلے قیدیوں کی رہائی ان کے گھر والوں کے لیے بڑی خوشی ہے۔
اس موقع پر حکومت پاکستان نے ملائشیئں حکام کا شکریہ ادا کیا۔ ایسے اقدامات سے دونوں ممالک میں باہمی ہمدردی اور بھائی چارہ فروغ پائے گا۔
ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد 600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج چکے ہیں۔ ہم وطنوں کی بحفاظت واپسی میں حکومت پاکستان کا اہم کردار ہے۔
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post