پترا جایا: انسانی وسائل کی وزارت نے کمپنی مالکان کو تنبیع کی ہے کہ اپنے ورکر کا کرونا ٹیسٹ کرا لیں۔
ایسی تمام کمپنیز جنہیں ایم سی او کے دوران کام کی اجازت ملی ہے ان کے لیے لازم ہے کہ جلد از جلد اپنے ورکر کے کرونا ٹیسٹ کرا لیں۔
انسانی وسائل کے وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل سیکیورٹی آرگنائزیشن کے انڈر آنے والی کمپنیوں کے ورکر کا کرونا ٹیسٹ بالکل فری لیا جائے گا۔
یہ سوشل سیکیورٹی آرگنائزیشن کی ذمہ داری ہو گی کہ ورکر صحت افزاء اور محفوظ ماحول میں کریں اور کرونا فری رہیں۔
کمپنیوں کو کام کی اجازت دینا ایک بڑا رسک تھا۔ کیوں کہ زیادہ تعداد میں لوگوں کے اکٹھے ہونے سے وائرس پھیلنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ دوسرے ملکوں میں بھی ہوا ہے۔ لیکن ہم ابھی تک اس کی دوسری خطرناک لہر سے محفوظ ہیں۔
کمپنی مالکان اور ورکر کی برابر ذمہ داری ہے کہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب زیادہ تر کاروبار کھول دیے جائیں گے تو وائرس پھیلنے کا خطرہ نہیں ہو گا۔
وزرات انسانی وسائل چاہتی ہے کہ تمام کاروبار کھول دیے جائیں اور ساتھ ہی کمپنیز وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں سخت اقدامات لیں۔
وزرات سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چند ایک حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے وائرس کو روکا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ
۔ کام پر آتے جاتے اور کام کرتے وقت سماجی فاصلہ رکھنا۔
۔ جسمانی درجہ حرارت کا چیک کرنا۔
۔ماسک پہننا۔
۔بار بار ہاتھوں کو دھونا۔
۔بھیڑ والی جگہوں سے دور رہنا۔
وائرس سے بچنا ہے تو سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔
