ملنڈو ایئر لائن 331 قیدیوں کو لے کر پاکستان کے لیے روانہ

کوالالمپور: ہائی کمشنر پاکستان آمنہ بلوچ صاحبہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ ملنڈو ایئر لائن کے 2 چارٹرڈ طیارے 331 قیدیوں کو لے کر پاکستان کے روانہ۔

واضع رہے کہ چند دن پہلے ہائی کمشنر نے ایک ویڈیو پیغام میں وعدہ کیا تھا کہ ہم جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور ان شاءاللہ یہ لوگ عید اپنے گھر والوں کے ساتھ منائیں گے۔

کوالالمپور ایئر پورٹ پر موجود پاکستانیوں کی خوشی دیدنی تھی۔ ہائی کمشنر بذات خود وہاں موجود تھیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کہ ہدایات کی روشنی میں ہم وطنوں کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ 

آج 331 قیدیوں کو واپس بھجوایا جا رہا ہے ان شاءاللہ آنے والے دنوں میں مزید فلائٹوں کا بندوبست کریں گے تاکہ پاکستانی بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ سکیں۔

 اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے کردار کو بھی سراہا۔ خصوصا سوشل میڈیا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملائشیا میں سوشل میڈیا پر پاکستانی غیر ملکیوں کے حقیقی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں جس سے پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کے لیے کافی مدد مل رہی ہے۔

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post