سینیئر وزیر داتوک سری اسمعیل صابری نے کہا کہ گرین زون میں شامل غیر مسلموں کی عبادت گاہیں 10 جون سے کھولی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں 30 افراد کو عبادت گاہ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ 12 سال سے کم اور 70 سال سے زیادہ بزرگ شہریوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
صرف ملائشیئن شہریوں کا اجازت دے گئی ہے غیر ملکی پر ابھی بھی پابندی رہے گی۔
ہفتے میں ایک یا دو دن اہم مذہبی دنوں میں عبادت گاہ کھولنے کی اجازت ہو گی۔ مثال کے طور پر عیسائی اتوار والے دن چرچ جا سکتے ہیں جبکہ بدھا اور ہندو اہم مذہبی دنوں میں مندر جا سکیں گے۔
عبادت گاہوں میں ایس او پی کی پابندی کرنا ہو گی۔ جیسا کہ باڈی ٹمپریچر کا چیک کرنا، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال وغیرہ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گھروں اور بند جگہوں پر شادیوں پر ابھی پابندی رہے گی۔
ملک بھر میں اب تک 174 غیر مسلم عبادگاہوں کو کھولنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ جن میں 99 مندر اور 67 چرچ شامل ہیں۔
