کاروبار کرنے والے غیر قانونی پردیسیوں کے خلاف آپریشن جاری

کوالالمپور: غیر قانونی کاروبار اور دکانوں کے خلاف سخت آپریشن جاری۔ اب تک سینکٹروں دکانیں بند جبکہ بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ملک بھر میں جاری اب تک کے آپریشن میں کوالالمپور کا دل بکیت بنتانگ مرکزی حدف رہا ہے۔ جہاں حالیہ آپریشن میں 3 ریسٹورنٹ، 2 ریٹیل سٹور، 2 موبائل شاپ اور 1 سیگریٹ کی غیر قانونی دکان بند کر دی گئی۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہیں کہ یہ تمام کاروبار غیر ملکی چلا رہے تھے جن کے پاس مختلف کام کے ویزہ تھے۔ 
لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1976 سیکشن 101 ، 1 ، وی کے تحت تمام کاروبار سیل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post