پاکستان جانے والوں کے لیے خوشخبری، ہائی کمیشن نے بڑا اعلان کر دیا

وہ تمام لوگ جو پاکستان جانے کے خواہشمند ہیں ان کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے۔
 کرونا وائرس سے بدلتے ہوئے حالات، پردیس میں بسے پاکستانی کسی طرح اپنے ملک پہنچنے کو بے تاب۔ ایسے میں ہائی کمیشن آف پاکستان، حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ہم وطنوں کی خدمت کے لیے بر وقت اقدامات میں مصروف عمل ہے۔ پاکستان جانے والوں کی ایک بڑی تعداد ہائی کمیشن سے رابطہ کر رہی ہے۔ 
ہائی کمیشن کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے۔ کہ ایسے تمام پاکستانی جو اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے آپ کو ہائی کمیشن کے آفس جانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ کام آپ باآسانی اپنے موبائل سے بذریعہ واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔
 رجسٹریشن کا طریقہ کار یہ ہے۔
- اپنا نام اور پاسپورٹ نمبر ہائی کمیشن کے واٹس ایپ نمبر پر بھیجیں۔   
- ہائی کمیشن کی طرف سے طلب کی گئی دیگر معلومات شئیر کریں۔
- آپ کا نام ویٹنگ لسٹ میں آ جائے گا۔
-اگلی دستیاب فلائٹ کے لیے آپ کو ٹکٹ خریدنے کی پیش کش کی جائے گی۔  
- ٹکٹ خریدنے کے لیے آپ کو ایمبیسی آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔   
- ٹکٹ کنفرم ہونے پر آپ پاکستان واپس جا سکتے ہیں۔
واضع رہے کہ ہائی کمیشن ہم وطنوں کو بحفاظت واپس بھیجنے کےلیے حکومت پاکستان سے خصوصی پروازوں کے لیے درخواست کر چکا ہے۔ ہم پہلے ہی 611 پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوا چکے ہیں۔ آنے والے دنوں میں مزید خصوصی پروازوں کے لیے دن رات کوشان ہیں۔

رجسٹریشن کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کریں۔

011-21206016 
011-39037348

صرف واٹس ایپ صبح 10 سے رات 10 بجے تک رابطہ کریں۔ 

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post