غیر ملکی سیکیورٹی گارڈ پراجیکٹ

ملائشیئن امیگریشن ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ سے تمام شعبہ جات سے وابستہ غیر ملکیوں کی جانچ پڑتال کرتا رہتا ہے۔
امیگریشن چیف داتوک خیرل داؤد نے کہا کہ تمام شعبوں میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جاتی ہے ایسا صرف غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز کے خلاف نہیں کیا جاتا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں موجو د 30،000 سے زائد ایسے سیکیورٹی گارڈز جن کا تعلق نیپال سے نہیں ہے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس سے پہلے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز گرفتار کیے گیے۔
امیگریشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے 2018 تک 766 غیر ملکی سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کیا گیا۔
اس دوران ٹوٹل 379 آپریشن کیے گیے جن میں 1556 غیر ملکیوں کو چیک کیا گیا۔
گرفتار ہونے والے 766 میں سے 342 نیپالی، 185 پاکستانی، 78 انڈین، 78 انڈونیشیئن اور باقی کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post